
محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے خاتون کا پلاٹ ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
سائلہ کا کچی آبادی حامد رضا کالونی میں 8 مرے پلاٹ کو جعل سازی اور ملی بھگت کر کے ذوالفقار علی، محمد ریاض احمد اور عاصم شیر ایس ایس آئی نے ہتھیا لیا اور اس کے خاوند کے خلاف جھوٹای مقدمہ تھانہ سلانوالی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرورکی ہدایت محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے دھوکہ دہی سے خاتون کا پلاٹ ہتھیانے پر ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا۔
مدعیہ صاحب بی بی ذوجہ محمد اسلم چک نمبر138 جنوبی تحصیل سلانوالی نے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھار یجن کو شکایت درج کروائی کہ سائلہ کا کچی آبادی حامد رضا کالونی میں 8 مرے پلاٹ کو جعل سازی اور ملی بھگت کر کے ذوالفقار علی، محمد ریاض احمد اور عاصم شیر ایس ایس آئی نے ہتھیا لیا اور اس کے خاوند کے خلاف جھوٹای مقدمہ تھانہ سلانوالی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا اور 6 دن بعد 20 ہزار رشوت لے کر چھوڑ دیا۔جس پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ کی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ ملزم اے ایس آئی تھانہ سلانوالی عاصم شیر علی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور مدعیہ کے خاوند کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا اور بغیر چالان کئے 20 ہزا رشوت لے کر چھوڑ دیا جبکہ ملزمان ذوالفقار علی اور محمد ریاض کے ساتھ ساز باز کر کے مدعیہ کا 8 مرلے کا پلاٹ ہتھیا لیا۔ ذوالفقار علی ولد محمد خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی مگر معزز عدالت نے اگلی پیشی پر عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ملزم ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔