سیکرٹری محکمہ معدنیات کا مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب کا دورہ ، محکمانہ امور بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ہدایت جاری
سیکرٹری محکمہ معدنیات بابر امان بابر نے مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر ریاض احمد چوہدری نے محکمانہ امور اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری محکمہ معدنیات بابر امان بابر نے مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر ریاض احمد چوہدری نے محکمانہ امور اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری معدنیات نے محکمانہ امور بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ہدایت کی اور مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتالوں کے لیے محکمہ صحت پنجاب کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر کان کنوں اور ان کے اہلِ خانہ کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیلی میڈیسن سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مائینز لیبر ویلفیئر کے سکولوں میں جدت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور ان کا دائرہ کار معیاری تعلیم کے ساتھ عام آدمی تک بڑھانے پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ کان کنوں کو بین الاقوامی معیار کی فلاحی سہولیات کی فراہمی کے لیے عالمی ڈونر ایجنسیز سے فنڈنگ اور ماہرانہ خدمات کے حصول کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ بریفنگ میں محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔