
پاکستان گورنمنٹ آف پنجاب:پی ایس ایل اور سیکورٹی صورتحال کی پیش نظر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھی تیز
ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں میں 775 سر چ آپریشنز کئے جا چکے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
(سید عاطف ندیم-پاکستان):ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ تمام سیکورٹی چیلنجز کے باوجود لاہور پولیس جرائم پر قابوپانے کے لیے مکمل متحرک ہے۔ پی ایس ایل اور سیکورٹی صورتحال کی پیش نظر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ماہ اپریل کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 775 سر چ آپریشنز کئے جا چکے ۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے بتایا کہ شہر بھر میں 27 ہزار124 گھروں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشنز میں 79 ہزار240 افراد جبکہ 11ہزا ر608 کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا۔
فیصل کامران نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے مجرمان کا جیل میں ہونا ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی مد د سے اشتہاریوں سرچ آپریشنز اور جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں ماہ اب 147اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دوران کارروائی 56 افراد سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیاجبکہ کرایہ داری ریکارڈ اندراج نہ کروانے پر16افراد کو حراست میں لیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران 147 افراد سے منشیات برآمدگی پر جیل بھجوا دیے گئے جبکہ شناخت ثابت نہ کر پانے والے 4 افراد کیخلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس الرٹ ہے۔شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرچ آپریشنزجاری رہیں گے۔