کھیل

کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں، ثانیہ مرزا

میڈیا رپورٹ کیم طابق 36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تاہم کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کیم طابق 36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تاہم کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مرد بھائی، شوہر، باپ یا دوست کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے کہاکہ مرد وقت سے آگے کی سوچتے ہیں، جس کی وجہ سے عورتوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں اعتماد ملتا ہے۔واضح رہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر پھر سے سرگرم ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button