پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل اور دیگر کی پریس کانفرنس
آپ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے آئے ہیں اس سے قبل آپکا بھائی وزیر اعظم اور دیگر عزیز وزیر تھے۔آپکے پاس قوم کے لیےکیا پروگرام ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ اگر الیکشن پہلے کی طرح ہوئے تو انگلی نواز شریف کی طرف اٹھے گی اور پھر لوگ کہیں گے گو نواز گو،ن لیگ نے ہمیں کیا چیلنج دینا ہے، وہ 88 کا محترمہ کا جلسہ بھول گئے ہیں۔الیکشن کی تاریخ آنے دیں،بلاول پورے پاکستان میں جلسے کرینگے۔وہ پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماؤں رانا جمیل۔منج،عمر شریف بخاری،فائزہ ملک،حافظ غلام محی الدین ،آصف ہاشمی اور ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر زاہد ذوالفقار،اورنگزیب برکی،امجد جٹ،عاطف رفیق،آصف ناگرہ،سونیا خان،شاہدہ جبیں ،چودھری ریاض،عامر نصیر بٹ،رانا اشعر،عارف خان،عمر صدیق،نصیر احمد،چودھری سجاد نذیر،یاسر بارا،حسن گیلانی،جاوید الیاس بٹ،صداقت شیروانی ،عمر ایازبھی موجود تھے۔چودھری اسلم گل نے کہا کہ میاں صاحب5بندوں (خود شہباز شریف،اسحق ڈار،مریم۔نواز اور حمزہ شہباز)کے علاؤہ آپ کو کسی اور پر اعتماد نہیں ہے۔ آپ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے آئے ہیں اس سے قبل آپکا بھائی وزیر اعظم اور دیگر عزیز وزیر تھے۔آپکے پاس قوم کے لیےکیا پروگرام ہے ۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر نے کہا کہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈ قوم کے سامنے ہے کہ کسے ریڈ کارپٹ استقبال دیا جا رھا ہے۔میاں صاحب کا جلسہ فیل تھا۔لائٹیں اور دور دور کرسیاں رکھی تھیں اورادھر ادھر سے پکڑ کو لوگوں کو مینار پاکستان جلسے میں لایا گیا۔اسلم گل نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کریگی اور اتفاق رائے سےبہترین امیدوار انتخابی میدان میں اتارینگے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس بھٹو اور بینظیر شہید کی لیگسی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھٹو کے ایٹمی پروگرام اور بینظیر کے میزائل پروگرام کے باعث ملک محفوظ ہے۔میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کی آنکھیں پھوڑ دینگے۔انشا اللہ لاہور میں بھر پور الیکشن لڑیں اور جیتیں گے۔اسلم گل نے کہا کہ ہم پسنی اور میانوالی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اوران واقعات میں شہید ہونیوالوں کے لیے دعا گو ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن اپنی فورسز اوراداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔ہم سب ملکر پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔