اہم خبریںمشرق وسطیٰ

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے چھ ٹینک تباہ کر دئیے

حزب اللہ کے مطابق زیادہ تر ٹینک ساحلی علاقے میں تباہ کے گئے ہیں۔ لبنان کے سرکاری میڈیا نے بھی ان علاقوں میں شدید لڑائی کی تصدیق کی ہے

بیروت(رپورٹنگ وائس آف جرمنی)لبنانی ملیشیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے چھ ٹینک تباہ کر دیے ہیں۔ یہ اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کے علاقے کے علاوہ ساحلی علاقے میں نشانہ بنائے گئے ہیں۔ جہاں اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد لڑائی جاری ہے۔
حزب اللہ کے مطابق زیادہ تر ٹینک ساحلی علاقے میں تباہ کے گئے ہیں۔ لبنان کے سرکاری میڈیا نے بھی ان علاقوں میں شدید لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ نیز لبنانی خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنانی سرحدوں کے مختلف حصوں میں لڑائی اتوار کے روز بھی جاری ہے۔خیال رہے پچھلے دو ماہ سے یہ جنگی سلسلہ تیز ہے اور اسی دوران اسرائیل نے زمینی حملہ بھی کیا ہے۔ جس کی حزب اللہ کے جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button