مشرق وسطیٰ

سعدیہ رباب کی تخلیقی کاوش قابل تحسین ہے ، ان کے کلام کا سادہ عام فہم اسلوب مقبول ہوگا

یہ بہت جلد ایک معروف شاعرہ کے طور پر سامنے آئینگی ، جڑت پر رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا سماجی رویوں کو شاعری میں بیان کرنا اتنا آسان نہیں اس حوالے سے سعدیہ رباب نے عمدہ اشعار کتاب میں شامل کیئے ہیں

ملتان پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی) : سعدیہ رباب کی تخلیقی کاوش قابل تحسین ہے ، ان کے کلام کا سادہ عام فہم اسلوب مقبول ہوگا ، تخیلات اور احساسات کو سعدیہ رباب نے الفاظ کے قالب میں احسن انداز میں ڈھال کر شاعری میں پیش کیا ہے ، یہ بہت جلد ایک معروف شاعرہ کے طور پر سامنے آئینگی ، جڑت پر رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا سماجی رویوں کو شاعری میں بیان کرنا اتنا آسان نہیں اس حوالے سے سعدیہ رباب نے عمدہ اشعار کتاب میں شامل کیئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین معروف شاعرہ نقاد میڈم رضوانہ تبسم درانی ، انچارج وومن کرائسس سنٹر میڈم منیزہ بٹ اور معروف سینئر کالم نگار ادیب شاعر اظہر سلیم مجوکہ نے پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام ای لائبریری میں نوجوان شاعرہ سعدیہ رباب کے پہلے شعری مجموعہ گل چمن رباب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دانشور ادیب عمران علی اعوان اور شاعرہ میڈم حمیدہ ، سینئر ادیب شاعر جمیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ سعدیہ رباب نے حمد سے کلام کو شروع کیا اور پھر معاشرت ، معاشرتی امور سماج کو موضوع شاعری بنایا اور ان موضوعات پر عمدہ شاعری کی ان کا تخیل بہت اعلی ہے اس عمر میں جس نوعیت کی انہوں نے کاوش کی ہم اسے سراہتے ہیں انکا کام مقبول ہوگا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب علی عمران ممتاز ، نوجوان کالم نگار چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ ، ماہر تعلیم سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ سعدیہ رباب نے قلم اور کتاب سے محبت کا پیغام دیا ہے اور اپنی کتاب کی اشاعت کے ذریعے کتاب دوستی کے عمل کو تقویت دی ہے ہم ایسے نوجوان قلم کاروں پذیرائی ، حوصلہ افزائی کرتے رہینگے انکے کام کو سامنے لایا جائے گا سعدیہ رباب کو پہلی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر معروف شاعر صدر انصار ادب صابر انصاری ، لیہ کے شاعر سیدعلی تنہا ، لودھراں کے ادیب رانا وارث علی خان ، سینئر صحافی اظہار عباسی ، انورعلی ، آصف زاوش ، یاسر نعیم ، واقف ملتانی ، مخدوم اکبر ہاشمی ، قمر عباس ہاشمی ، وائس چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ ساجد شجرا ، فنانس سیکرٹری سردار ساجد چانڈیو ، نعیم الرحمن خان ، فیض گجر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے سعدیہ رباب کی قلمی کاوش کو سراہا اور کہاکہ خوش آئند ہے کہ ایک سعدیہ رباب کی صورت میں ملتان کو ایک اور اچھی شاعرہ ملی ہے خواتین شاعرات کا تخلیقی کام سامنے آرہا ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے ۔نظامت کے فرائض نوجوان لکھاری قاری محمد عبداللہ نے سرانجام دیئے جبکہ تلاوت نعیم خان اور نعت معروف نعت خواں سجاد ملک اور عبدالقادر نے پیش کی ۔ اس موقع پر وائس آف یوتھ کے سی ای او حنظلہ انصاری ، صدر زبیرگوندل ، ممبرٹیسٹ آف ہیون محمد عمیر ، سی ای او انسانیت ڈاٹ کام عمار بن انتظار، عبدالقادر فیاض ، ذیشان ، رانا اسلم ، صاحبزادہ روفی ، چوہدری لیاقت ، رہنما پی ٹی آئی شوکت علوی ، سماجی رہنما محمد علی رضوی ودیگر نے شرکت کی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button