
جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
جنوبی افریقہ کی اس شاندار کامیابی میں ایڈن مارکرم نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا
لندن: جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ 1998 کے بعد جنوبی افریقہ کا پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔ فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 282 رنز کا ہدف چوتھے ہی روز حاصل کر کے تاریخی فتح اپنے نام کی۔
جنوبی افریقہ کی اس شاندار کامیابی میں ایڈن مارکرم نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انہیں فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ تاریخی فائنل پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا گیا، جسے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے دیکھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ اپنی طویل انتظار کی ٹرافی حاصل کی اور عالمی کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کی۔