پاکستان پریس ریلیز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں مجموعی طور پر 911 کلینک آن ویل گاڑیاں صحت کی خدمات فراہم کریں گی۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے میں 9 کلینک آن ویل گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور نئی وین میں مختصر سفر کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ کلینک آن ویل وین پر سوار ہو کر سٹیج پر پہنچیں،وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گاڑی چلائی۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلع کے سی ای اوز کو کلینک آن ویل وین کی چابیاں بھی سپرد کیں۔ انہوں نے فیز ٹو کے لیے نئی گاڑیوں اور ان میں موجود جدید طبی آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ادویات، دستیاب میڈیسن اور غذائی قلت کے لیے ایمرجنسی فوڈ کا بھی جائزہ لیا۔
مریم نواز نے کلینک آن ویل کے ڈاکٹرز اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی۔
فورٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران کلینک آن ویل پراجیکٹ سے متعلق معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر کے لیے فیز ٹو کے تحت مزید گاڑیوں کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 911 کلینک آن ویل گاڑیاں صحت کی خدمات فراہم کریں گی۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے میں 9 کلینک آن ویل گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں۔
اب تک کلینک آن ویل ایک کروڑ سے زائد مریضوں کو صحت کی خدمات فراہم کر چکا ہے۔ ڈیجیٹل مائیکرو پلان کے ذریعے یہ وینز گھر گھر خدمات پہنچائیں گی۔ کلینک آن ویل اور دیگر پراجیکٹس کی وجہ سے ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد سے بڑھ چکی ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button