
پنک گیمز کی کامیابی کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت کو جاتا ہے،مریم نواز کی بدولت پنجاب بھر کی بیٹیوں کو برابری کی بنیاد پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا ہے،فیصل ایوب کھوکھر
خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھلتا پنجاب پنک گیمز کا ٹائیٹل لاہور کے نام,لاہور 35میڈلز کے ساتھ پہلے فیصل آباد 25 میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 15میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا
انصار ذاہد-پاکستان،پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جمنیزیم ہال، نشر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، لاہور ڈویژن نے 35میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، فیصل آباد نے 25میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ملتان ڈویژن نے 15میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری،وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلیمان ملک اور کوآرڈینٹر سپورٹس انوش کھوکھر سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران موجود تھے۔
صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اختتامی تقریب میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے ماہانہ ایک لاکھ،سلور کو75ہزار روپے جبکہ براؤنز میڈلسٹ کو 50ہزار روپے دیئے جائیں گے، پنک گیمزمیں 70 لاکھ روپے سے زائد کے انعامات پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیجانب سے کھلاڑیوں کے لیے مزید 2 کروڑ روپے کے خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنک گیمز کی کامیابی کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب کی وژنری قیادت کو جاتا ہے جن کی بدولت پنجاب بھر کی بیٹیوں کو برابری کی بنیاد پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا ہے،گزشتہ سال پنک گیمز میں 1300کھلاڑی جبکہ اس سال ریکارڈ 3400 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جو خواتین کے کھیلوں میں بڑھتی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے صوبے سے ٹیلنٹ تلاش کر نے کیلئے زیادہ سے زیادہ سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے، پنجاب کا پہلا انٹرنیشنل سپورٹس سٹی بنایا جائے گا،جس میں جدید اسٹیڈیمز، کورٹس اور ٹریکس بھی تعمیر کیے جائیں گے،صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ پانچ روز تک پنجاب بھر سے آنے والی 3400 کھلاڑیوں کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے، اتنا بڑا خواتین کا سپورٹس ایونٹ اس سے قبل کسی بھی صوبے میں منعقد نہیں ہوا، اگلے سال پنک گیمز کو مزید بڑے اور بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد پر میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری اور ان ٹیم جس میں ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل سپورٹس افسران، کوچز، افسران اور ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی دن رات کی محنت سے یہ ایونٹ منعقد کروایا گیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے، میں اس ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام کھلاڑیوں، کوچز، ڈویژنل سپورٹس افسران کو مبارکباد پیش کرتا جنہوں نے اس ایونٹ کوشاندار انداز میں انعقاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا، میں اپنے تمام افسران اور ملازمین کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں، کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرکو ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری،وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلیمان ملک اور کوآرڈینٹر سپورٹس انوش کھوکھر پنک گیمزسوینئر پیش کیا، جبکہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈائریکٹرایڈمن عابد شوکت اور دیگر افسران کو سوئینر دیئے، پنک گیمز کی ونر کی ٹرافی اور کیش پرائز لاہور ڈویژن کی ٹرافی ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ اوررنر اپ ٹرافی اور کیش پرائز ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد منظر فرید شاہ نے وصول کی۔
کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی میڈل ٹیبل کے مطابق لاہور ڈویژن نے 25گولڈ اور 10سلور میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،فیصل آباد ڈویژن 9گولڈ اور 16سلور کے ساتھ دوسرے، ملتان ڈویژن نے 9گولڈ اور 6سلورکے ساتھ تیسرے، راولپنڈی 7گولڈ اور12سلورکے ساتھ چوتھے، بہاولپور 7گولڈ اور 9سلور کے ساتھ پانچویں، گوجرانوالہ 7گولڈ اور 7سلور کے ساتھ چھٹے، سرگودھا 2گولڈ اور5سلور کے ساتویں، ساہیوال 2گولڈ اور 2سلور آٹھویں جبکہ ڈی جی خان ڈویژن 1گولڈ اور 2کے ساتھ نویں پر رہا ہے




