پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

بہترین حکمت عملی، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح

بدلتے عالمی منظر نامے کے باعث پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔

سید کاشف ندیم ، پاکستان ،وایس آف جرمنی اردو نیوز
اسلام آباد: بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔
بدلتے عالمی منظر نامے کے باعث پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔
ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا کا نظام اور جیو پولیٹیکل منظر نامہ بدل رہا ہے، اور اسی صورتحال میں معاشی مواقع کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین پالیسی، ہم آہنگی، فاسٹ ٹریک ڈیلز اور معاہدوں کے ذریعے ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کا مؤثر ذریعہ بن چکی ہے۔ پاکستان اپنی سفارتی صلاحیت اور ساکھ کو مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جس سے ملکی معیشت کا نیا دور شروع ہو گا۔
پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق پاکستان ایک مضبوط ثالث کے ساتھ اپنی معیشت کو بھرپور ترقی دے رہا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی آئی ٹی، معدنیات، زراعت، غذائی تحفظ اور توانائی کے شعبوں میں مؤثر انتظام فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی معاہدوں، فری ٹریڈ اور قابل تجدید توانائی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے، اور پاکستان میں معاشی اصلاحات مستقبل میں سماجی و معاشی ترقی کا باعث بنیں گی۔
پاکستان جغرافیائی کردار سے آگے بڑھ کر جیو اکنامک پارٹنر کے طور پر خود کو پیش کر رہا ہے، اور معاشی تبدیلی کے اس عمل کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button