پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

سفارتخانہ ِ پاکستان جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے المناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

سفارت خانہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں رہا اور انہیں ہر ممکن قونصلر معاونت فراہم کی۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
جرمنی کی ریاست برانڈن برگ میں 13 جولائی 2026 کو ایک پاکستانی شہری جھیل میں نہاتےہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد سفارت خانہ متعلقہ جرمن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا تاکہ تلاش، شناخت اور پاکستان منتقلی کے تمام مراحل میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ جرمن وفاقی وزارتِ خارجہ، برانڈن برگ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں مرحوم کی میت 17 جولائی 2026 کو برآمد کی گئی جبکہ 22 جولائی 2026 کو اس کی باقاعدہ شناخت مکمل ہوئی۔بروز جمعہ برلن میں ہی نمازہ جنازہ ادا کرنے کا بندوبست کیا گیا۔ مرحوم کی جسد خاکی قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اگلے ہفتے تدفین کیلئے پاکستان روانہ کر دی جائیگی۔
سفارت خانہ اس پورے عمل کے دوران جرمن حکام کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردانہ رویے اور قریبی تعاون پر ان سے دلی تشکر کا اظہار کرتا ہے۔
سفارت خانہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں رہا اور انہیں ہر ممکن قونصلر معاونت فراہم کی۔
سفارت خانہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر واستقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
سفارت خانہ جرمنی میں مقیم پاکستانی شہریوں سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہ جھیلوں، دریاؤں اور دیگر قدرتی آبی ذخائر میں نہاتے یا تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے وقت انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں، مقامی حفاظتی ہدایات اور انتباہی علامات پر سختی سے عمل کریں اور غیر محفوظ حالات میں پانی میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button