
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس
چیف ایگزیکٹو نے مینٹینس اور خصوصی ارتھنگ کے معاملات کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے عمل کو فی الفور کیا جائے، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی کو ہدایت کی گئی کہ تمام گرڈا سٹیشنز کی مینٹینس کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) میں آج چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لیسکو کی تنصیبات کے مرمتی کاموں کے حوالے سے غور کیا گیا، چیف ایگزیکٹو لیسکو نے چیف انجینئر او اینڈ ایم کو ہدایت دیں کہ مرمتی کاموں کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ چیف ایگزیکٹو نے مینٹینس اور خصوصی ارتھنگ کے معاملات کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے عمل کو فی الفور کیا جائے، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی کو ہدایت کی گئی کہ تمام گرڈا سٹیشنز کی مینٹینس کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔سیفٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ڈائریکٹر سیفٹی کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ نچلی سطح پر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے اور سیفٹی سیمینار بھی منعقد کروائے جائیں۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حیدر نے نیپر ا اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں پر بھی عملدآمد کرنے کے لیے تمام فنکشنل ہیڈز کو خصوصی ہدایات جاری کیں، چیف ایگزیکٹو لیسکوکا کہنا تھاکہ صارفین کو لیسکو رولز کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور جو افسران کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔