
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی آبشار پولیس خدمت مرکز، سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا دورہ
ایس ڈی پی او سیدہ شہر بانو کی صوبائی وزیر صحت کو خدمت مرکز، پولیس سٹیشن اور سائبان آفس سے متعلق بریفنگ,پولیس خدمت مراکز کا قیام سابق وزیراعلی محسن نقوی کا اچھا اقدام ہے، خواجہ عمران نزیر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی "آبشار” پولیس خدمت مرکز شادمان کی آمد، جہاں ایس ڈی پی او گلبرگ، اے ایس پی سیدہ شہربانو نے صوبائی وزیرکو "آبشار” پولیس خدمت مرکز شادمان میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا، جدید سیمولیٹر سسٹم، ٹریفک لائسنسنگ اور خدمت مراکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات بارےمیں بھی آگاہی دی۔ صوبائی وزیر صحت کو بتایا گیا کہ آبشار پولیس خدمت مرکز شادمان میں خواتین شہریوں کو ڈرائیونگ سیکھنے کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔خواجہ عمران نزیر نے "آبشار” پولیس خدمت مرکز شادمان کو پبلک سروس ڈلیوری کا شاہکار پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مراکز میں خدمات کی فراہمی نے پولیسنگ کے روایتی تشخص اور فرسودہ نظام کو مکمل بدل دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ پولیس خدمت مراکز کے قیام کا سہرا سابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو جاتا یے، خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز کو جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سہولیات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے،۔ان خدمت مراکز میں شہریوں کو پولیسنگ کی 14 سہولیات انتہائی خوشگوار ماحول میں مہیا کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے پولیس دفاتر کا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ جدید بنانے پر آئی جی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا، بعد ازاں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن گلبرگ کا دورہ کیا۔اراکین اسمبلی حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور ، سنبل مالک ، عنبرین اسماعیل، ملک وحید اور غزالی سلیم بٹ سمیت عوامی نمائندے وفد میں شامل تھے۔۔اراکین اسمبلی کو سپیشل انیشیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے بعد تھانے میں شہریوں کیلئے دستیاب جدید سہولیات اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بارے آگاہی دی گئی،
اراکین اسمبلی نے فرنٹ ڈیسک، پولیس اسٹیشن گائیڈ، ایس ایچ او روم اور ویٹنگ لائونج سمیت دیگر سہولیات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ ارکین اسمبلی کو سائبان دفتر میں کمیونٹی سنٹر، ریڈر روم ، کانفرنس روم اور دیگر شعبوں کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن اور جدید انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ نے پنجاب پولیس کا تشخص مکمل بدل دیا ہے۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن کو شہریوں کیلئے خوش آئند قرار دیا.