پاکستان

بورڈ آف ریونیو پنجاب نےڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے بارے رپورٹ جاری کردی

جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق، شفقت اللہ مشتاق ڈی سی راجن پور کی پہلی پوزیشن،ڈی سی لاہور 20 ویں نمبر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ اور تونسہ آخری نمبروں پر ہیں

(پیر مشتاق رضوی-پاکستان): ضلع راجن پور کے عوام کے لیے یہ امر قابل فخر ہے کہ ایک عرصے بعد اعلی پائے کے شاعر اور ادیب صوفی منش قلدرانہ مزاج کے حامل جناب شفقت اللہ مشتاق جیسےایک انسان دوست ڈپٹی کمشنر راجن پور میں تعینات ہوئے جناب شفقت اللہ مشتاق ھمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اور خداداد صلاحیتوں کے حامل ہیں بہترین ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں انہوں نے تھوڑے عرصہ میں ضلع راجن پور کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور لوگوں کے دل جیت لیے راجن پور کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کو اجاگر کیا ضلع راجن پور کے منفرد عوامی تشخص کو بحال کیا لوگوں کے اندر پسماندگی کی سوچ اور احساس محرومی کو دور کر کے ترقی اور خوشحالی کی امنگ پیدا۔ کی اس سلسلے انہوں نے ذاتی طور پر قابل ذکر اقدامات اٹھائے راجن پور کی تاریخ میں پہلی بار تاریخی اور یادگار پروگرامز منعقد کرائے جن میں بالخصوص خواجہ فرید رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا شایان شان انعقاد اور مشاعرے ” یوتھ اور سوشل میڈیا سیمینار’ ,تاریخی کتاب میلہ”، "بین الاقوامی ثقافتی ورثہ کانفرنس” کے علاوہ ضلع بھر کے پارکس کی بحالی، صحت افزا مقام ماڑی کی تعمیر اور ترقی ،اور راجن پور میں ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام کے لئے عملی اقدامات شامل ہیں پسماندہ ترین ضلع راجن پور میں لوگوں کے دلوں میں احساس محرومی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی وزیر اعلی’پنجاب محترم مریم نواز کی انیشیٹوز اور حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک اور فعال بنایا جناب شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر راجن پور ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے ایک جامع ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس کے لیے وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے خداداد صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں یہاں کے عوام جناب شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر کو واقعی ‘محسن راجن پور” سمجھتے ہیں اور ان سے بے حد دلی محبت رکھتے ہیں
گذشتہ روز پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پنجاب بھر میں مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق اول جبکہ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تیسرے نمبر پر رہے اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر _20 ویں نمبر پر رہے ۔جنوری 2025ءکی رپورٹ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی’ محترمہ مریم نواز شریف کے انیشیٹوز پر کامیابی سے عمل درامد کرانے اور گڈ گورننس کے لحاظ سے راجن پور کے ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب شفقت اللہ مشتاق پنجاب بھر میں سر فہرست رہے واضح رہے کہ پنجاب بھر کے ہارڈ ایریا ضلع راجن پور میں بہترین کارکردگی کے حامل رہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنر راجن پورجناب شفقت اللہ مشتاق کی کارکردگی کوسراہا ہے ڈپٹی کمشنر جناب شفقت اللہ مشتاق نے اپنی شبانہ روز محنت اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع راجن پور کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا معروف کالم نگار مشتاق رضوی نے "محسن راجن پور ” جناب شفقت اللہ مشتاق کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے کہ آپ ضلع راجن پور کی عوام کا فخر ہیں گڈ گورنس آپ کے سرکاری فرائض ہیں لیکن عوام کی بے مثال خدمت، ان کی محبت اور شفقت ناقابل فراموش رہے گی
واضح رہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نےڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے بارے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق، شفقت اللہ مشتاق ڈی سی راجن پور کی پہلی پوزیشن،ڈی سی لاہور 20 ویں نمبر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ اور تونسہ آخری نمبروں پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر افسران کی کارکردگی کی جانچ کیلئے کے پی آئیز کا نفاذ کیا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری 2025ءکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب شفقت اللہ مشتاق پنجاب بھر میں سب سے آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی فیصل آباد تیرھویں ، ڈی سی بھکر چودھویں ، ڈی سی خانیوال پندرھویں ، ڈی سی منڈی بہاؤالدین سولہویں نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی خوشاب سترہویں ، ڈی سی ملتان اٹھارہویں، ڈی سی ننکانہ صاحب انیسویں ، ڈی سی لاہور بیسویں اور ڈی سی گوجرانوالہ اکیسویں نمبر پر رہے ہیں۔ڈی سی مظفر گڑھ بائیسویں ، ڈی سی قصور تئیسویں ، ڈی سی میانوالی چوبیسویں ، ڈی سی ساہیوال پچیسویں ڈی سی لیہ چھبیسویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی کوٹ ادو ستائیسویں ، ڈی سی اٹک اٹھائیسویں، ڈی سی وزیر آباد انتیسویں ، ڈی سی جھنگ تیسویں، ڈی سی چکوال اکتیسویں نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سیالکوٹ بتیسویں، ڈی سی وہاڑی تینتیسویں، ڈی سی راولپنڈی چونتیسویں، ڈی سی مری پینتیسویں نمبر پر ہیں۔ ڈی سی جہلم چھتیسویں ، ڈی سی سینتیسویں، ڈی سی بہاولپور اڑتیسویں، ڈی سی اوکاڑہ انتالیسویں، ڈی سی رحیم یار خان چالیسویں، ڈی سی تلہ گنگ اکتالیسویں اور تونسہ بیالیسویں نمبر پر ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button