
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے ماشکیل میں جدید لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کا قیام
ی عمائدین، نوجوانوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی مثبت کاوشوں کو سراہا
ماشکیل: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے ماشکیل میں جدید لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کاوشوں سے ماشکیل کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہشات پایۂ تکمیل تک پہنچیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماشکیل میں جدید لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔
لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیا، جس میں رکنِ صوبائی اسمبلی زابد ریکی نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قائم کردہ جدید لائبریری میں 1300 سے زائد معیاری کتابیں، ای بکس، کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل اسکرینز جیسی سہولیات موجود ہیں۔
مقامی عمائدین، نوجوانوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی مثبت کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ امن و امان کے قیام سے لے کر تعلیم، صحت، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں فورس کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔