مشرق وسطیٰتازہ ترین

جنوبی لبنان میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک

فوج کے مطابق 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت، جو ایک پلاٹون کمانڈر تھے، جنوبی لبنان میں ’’لڑائی کے دوران‘‘ مارے گئے۔

رائوٹرز کے ساتھ
اتوار کو لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبوں دیر سریان اور طیبہ کے مضافات کو دوبارہ حملے کا نشانہ بنایااتوار کو لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبوں دیر سریان اور طیبہ کے مضافات کو دوبارہ حملے کا نشانہ بنایا
اسرائیلی فوج نے اتوار کو بتایا کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان ’’دشمنی ختم کرنے کے معاہدے‘‘ پر دستخط کے محض دو روز بعد پیش آیا۔
فوج کے مطابق 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت، جو ایک پلاٹون کمانڈر تھے، جنوبی لبنان میں ’’لڑائی کے دوران‘‘ مارے گئے۔
ایک فوجی اہلکار نے ایک الگ بیان میں بتایا کہ ہازوت اس وقت ہلاک ہوئے، جب فوجیوں کا جنوبی لبنان کے علاقے دیر سریان میں ایک مشکوک عمارت میں داخل ہونے کے بعد ’’حزب اللہ کے عسکریت پسند‘‘ سے مقابلہ ہوا۔ اس واقعے میں ایک اور اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔
اہلکار نے مزید بتایا، ’’واقعے کے بعد فوجیوں نے عسکریت پسند کی تلاش شروع کی اور علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔‘‘
اتوار کو لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبوں دیر سریان اور طیبہ کے مضافات کو دوبارہ حملے کا نشانہ بنایا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اوائل میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے مجموعی طور پر 38 فوجی اور ایک سویلین ٹھیکیدار ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button