
اے ایف ڈی کی رہنما کی جانب سے ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
''ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ایک مضبوط خاندان ہی بچوں کی صحت مند نشوونما کی بہترین بنیاد ثابت ہوا ہے۔‘‘
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز، ڈی پی اے کے ساتھ
اے ایف ڈی کی ریاست سیکسنی۔انہالٹ کی شاخ کے منشور میں کہا گیا ہے، ”ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ایک مضبوط خاندان ہی بچوں کی صحت مند نشوونما کی بہترین بنیاد ثابت ہوا ہے۔‘‘ ایلس ویڈل خود ایک خاتون کے ساتھ رجسٹرڈ سول پارٹنرشپ میں رہتی ہیں اور دونوں مل کر دو بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔

مشرقی جرمن شہر ایرفرٹ میں اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے موقع پر وائیڈل نے کہا، ”اگر آپ مجھ سے ذاتی طور پر پوچھیں تو میرے بچوں کی بہترین انداز میں پرورش ہو رہی ہے اور انہیں بہترین مواقع حاصل ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اب ایک مختلف حقیقت میں رہ رہے ہیں، اس لیے ہم جنس تعلقات پسند افراد کے ساتھ بھی مساوی سلوک ہونا چاہیے۔‘‘
تاہم ویڈل نے روایتی خاندان کو معاشرتی آئیڈیل قرار دینے کے جماعتی مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاست دان کے طور پر وہ روایتی خاندان کو معاشرے کے لیے مثالی ماڈل قرار دینے کی حمایت کر سکتی ہیں اور اس میں کوئی تضاد نہیں۔



