بین الاقوامی

پاکستان : نئے حج اخرجات کا اعلان، پیکج 4695 ڈالر تک پہنچ گیا

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کی منظوری 22 جون کو دی تھی تاکہ حج 2027 کے لیے ابھی سے پراسس کا آغاز ہوجائے۔

سید عا طف ندیم-ادارت
پاکستان میں عازمین حج کے لیے 13 لاکھ روپے تک کے لگ بھگ کا حج پیکج اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت 2027 میں سرکاری سکیم کے ذریعے جانے والے عازمین حج کو یہ ادائیگی کرنی ہوگی۔ مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے پیر کے روز اس سلسلے میں بتایا ہے کہ عازمین حج کی طرف سے ادائیگیوں کا سلسلہ 17 اگست سے شروع ہوگا اور حج درخواستوں کا پراسس ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ممکن بنایا جائے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کی منظوری 22 جون کو دی تھی تاکہ حج 2027 کے لیے ابھی سے پراسس کا آغاز ہوجائے۔
سرکاری سکیم کے تحت 2027 میں 107526 عازمین حج جائیں گے۔ سرکاری حج سکیم کے مطابق عازمین حج کا یہ حج دورانیہ 40 دنوں پر محیط ہوگا۔ جس کے لیے 12 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ سردار یوسف نے یہ گفتگو ایک پریس کانفرنس میں کی ہے۔ انہوں نے کہا مختصر دورانیے کی حج سکیم کے اخراجات 13 لاکھ فی عازمین حج ہوں گے اور یہ دورانیہ 20 سے 25 دنوں پر مشتمل ہوگا۔
پہلی قسط عازمین حج 17 اگست سے جمع کرانا شروع کریں گے۔ حکومت نے مختصر دورانیے کے لیے حج پیکج 30 ہزار عازمین حج کے لیے مختص کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے 2027 کے حج پراسس کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب ساری درخواست کو حج ایپلیکشنز کے ذریعے مکمل کرنا ہوگا جبکہ حج کے سلسلے میں اخراجات کی ادائیگی پاک حج ایپلیکشن کے ذریعے آن لائن پورٹل پر جمع کرائی جائے گی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حج 2027 کے لیے حکومت نے حبیب بینک لمیٹڈ کو اپنا شراکت دار بنک قرار دیا ہے۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق نجی شعبے سے 71684 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سکیم کے تحت جانے والے حاجیوں کو بھی حج فیس کی ادائیگی حکومت کے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ہی کرنا ہوگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button