
دبئی: ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز نے ہانگ کانگ ویمنز کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عائشہ ظفر نے 26 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ویمنز کی ٹیم پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو کی تباہ کن بولنگ کے سامنے صرف 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جو پاکستان ویمنز کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی بہترین بولنگ ہے۔
پاکستان نے 72 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جہاں قومی ٹیم کا مقابلہ 11 ستمبر کو سری لنکا ویمنز سے ہوگا۔



