پاکستانتازہ ترین

وفاق کو کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ختم کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی سفارش

کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وفاق کو کالعدم تحریک لبیک

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وفاق کو کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
ٹی ایل پی کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال
پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے معاہدے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ کالعدم تنظیم کے 2100 کارکنوں کو رہا کیا جا چکا ہے لیکن جن کارکنوں کے خلاف مقدمات ہیں وہ عدالتوں سے رجوع کریں گے تاہم پنجاب حکومت ان کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرے گی۔
ذرائع کے مطابق راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ 42 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکال دیے جائیں گے جبکہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری آج ارسال کر دی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button