مشرق وسطیٰ

جشن بہاراں اب تک سرکاری اخراجات پر ہوے ہیں۔امسال نجی سیکٹرز کے تحت ہوگا، کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا

چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نجی سیکٹرز کا سپانسرز کیلئے کردار اہم ہوگا، سرکاری اخراجات کم سے کم ہوں گے، کتب میلے، صنعتی نمائشیں، ثقافتی پروگرام اورادبی مجالس ایونٹس کا حصہ ہوں گے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سپانسرز کانفرنس 2023 منعقد ہو ئی.کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا۔سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد۔سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔سی ای او سی بی ڈی و روڈا عمران امین۔ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری۔ ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان۔ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید۔ڈی جی سپورٹس ۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ۔ڈی جی لائیوسٹاک۔ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے۔سی او ایم سی ایل۔و دیگر افسران نےشرکت کی.جشن بہاراں سپانسر کانفرنس میں کمرشل بینکس۔نجی ہاوسنگ سوسائٹیز۔کارپوریٹ انڈسٹری فرمز کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی.بینک آف پنجاب نے ٹاپ پلاٹینم کیٹیگری سپانسر شپ کیلئے پیشکش کی جبکہ جے ایس بینک نے کینال کے گرد ایونٹس اور آرائش کو سپانسر کرنے کی پیشکش کی.
کمشنر لاہور کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ویژن ہے کہ امسال جشن بہاراں کے تمام ایونٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ہوں گے۔جشن بہاراں اب تک سرکاری اخراجات پر ہوے ہیں۔امسال نجی سیکٹرز کے تحت ہوگا۔کمشنر نے کہاکہ نجی سیکٹرز کا سپانسرز کیلئے کردار اہم ہوگا اورسرکاری اخراجات کم سے کم ہونگے.تمام نجی سیکٹرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں.کمشنر لاہور کا اجلاس میں کہنا تھا کہ بہار 2023 کے ایونٹس فورٹریس اور جیلانی پارک تک محدود نہیں ہونگے، جشن بہاراں کے ایونٹس جوہر ٹاؤن تا گریٹر اقبال پارک سمیت تمام علاقوں میں آرگنائز ہوں گے.
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ جشن بہاراں کا انعقاد 5مارچ تا 12مارچ 2023 کو ہوگا. نجی سیکٹر کو ترغیب دینے کے لئیے ایونٹس کی کیٹیگریز بنائی ہیں.سپانسرز کیلئے پلاٹینم،گولڈ،سلور ون اور سلور ٹو کیٹیگریز ترتیب دی ہیں.نجی سیکٹرز کی برینڈنگ کیلئے شہر کے بہترین پوائنٹس کی پیشکش کرتے ہیں نجی سپانسر سیکٹر اپنے متعلقہ ایونٹس اٹھائیں اور آگے آئیں.نجی سیکٹرز کو شہر کی سڑکوں،فلائی اوورز،انڈرپاسز،خارجی و داخلی راستوں پر برینڈنگ کی پیشکش کی گئی ہے.
جشن بہاراں کے دوران 14میگا ایونٹس ہونگے جنمیں ہارس اینڈ کیٹل شو،کھیل،نمائشیں،ثقافتی پروگرام،آرائشی مقابلے،میراتھون اورسائکلنگ کےمقابلے و دیگر ایونٹس شامل ہیں.نجی سیکٹرز نے تمام ایونٹس میں دلچسپی کا اظہار کر کے پیشکش کردی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button