
لاہور پولیس کے پروموشن بورڈ کا اجلاس: کلاس فور کے9 معذورملازمین کا کنٹریکٹ ایکسٹینڈ کرکے ریگولر کر دیا گیا
فرنٹ ڈیسک کے206 پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور سینئر اسٹیشن اسسٹنٹس کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ریگولرہونے والے اہلکار محنت اور بہترین کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ سی سی پی او لاہور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلا ل صدیق کمیانہ کی ہدایت پرایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی (آپریشنز)صہیب اشرف، ایس ایس پی(انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری اور ایس پی (سیکورٹی ڈویژن) خالد محمود ا فضل نے شرکت کی۔
اجلاس نے کلاس فور کے9 معذورملازمین کا کنٹریکٹ ایکسٹینڈ کرکے ریگولر کرنے کی منظوری دی۔اس موقع پر فرنٹ ڈیسک پر خدمات سر انجام دینے والے206 پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور سینئر اسٹیشن اسسٹنٹس کو ریگولر کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے آج یہاں جاری ایک بیاں میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ریگولرہونے والے ملازمین اپنی محنت اور بہترین کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی کا باعث بنیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے نوکری سے متعلقہ معاملات کو بہترین انداز سے نمٹایا جا رہا ہے تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے.