مشرق وسطیٰ

کرپشن پر زیروٹالرنس ہے، کسی قسم کی جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اجلاس, سینئر سیٹیزن کے لیے گھر کی دہلیز پر ون ونڈو سروس شروع کرنے پر کام کا آغاز کیا جائے ایل ڈی اے سٹی میں نیپرا کے تعاون سے جلد بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں چائنہ کٹنگ کی خبریں بے بنیاد قرار۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے تمام شعبہ جات کے آئندہ سال کے اہداف بارے بریفنگ دی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے تمام شعبہ جات کے آئندہ سال کے اہداف بارے بریفنگ دی۔چیف ٹاؤن پلانر شکیل اور چیف میٹروپولییٹن پلاننگ نے آئندہ سال کے اہداف کے حصول اور ٹائم لائن بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی کی پراگریس بارے ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےایل ڈی اے سٹی میں تجاوزات کا خاتمہ اور چناب روڈ کی تعمیر کے لیے لینڈ ایکوزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چناب روڈ کی تکمیل کے ساتھ ہنزہ روڈ کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں چائنہ کٹنگ کی خبریں بے بنیاد قرار دی گئیں۔ اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ کرپشن پر زیروٹالرنس ہے، کسی قسم کی جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے 10 محرم کے بعد لینڈ ایکوزیشن اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں نیپرا کے تعاون سے جلد بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر جاری آئی ٹی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے سینئر سیٹیزن کے لیے گھر کی دہلیز پر ون ونڈو سروس شروع کرنے پر کام کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ر شاہمیر اقبال ، ایڈیشنل ڈی جی ہو پی منور بخاری ، چیف انجینئر اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس کی شرکت۔چیف میٹروپولییٹن پلاننگ شکیل انجم منہاس، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button