مشرق وسطیٰ

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کا رات گئے صوبائی دارالحکومت کے 4 تھانوں کا دورہ

تھانہ باٹا پور، مناواں، ہربنس پورہ اور تھانہ غازی آباد کی انسپکشن کی، ریکارڈ رجسٹرز، حوالات اور پولیس بیرکوں سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کیا صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہاربرہمی، حوالات میں بند ملزمان سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی بارے استفسار، سائلین کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کی فراہمی کی ہدایت سائلین کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح، ایس ایچ اوز شہریوں کی دادرسی کیلئے تھانوں میں موجود رہیں، انسپکشن کا سلسلہ جاری رہیگا،بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے صوبائی دارالحکومت کے 4 تھانوں کا دورہ کیا۔ سی سی پی او نے تھانہ باٹا پور، تھانہ مناواں، تھانہ ہربنس پورہ اور تھانہ غازی آباد کی انسپکشن کی اور ریکارڈ رجسٹرز، حوالات اور پولیس بیرکوں سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تھانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور واش رومز کی متواتر صفائی اور لائٹنگ کے بہتر انتظامات کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور نے حوالات میں بند ملزمان سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی بارے استفسار کیا اور کہا کہ تھانوں اور دفاتر میں صفائی ستھرائی کے بہترانتظامات سے خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانوں میں سائلین کے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سائلین کے مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ افسران و اہلکار سائلین کے جائز کام کو اپنا ذاتی کام سمجھیں اور شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ایس ایچ اوز شہریوں کی داد رسی کے لئے تھانوں میں موجود رہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ تھانوں کی انسپکشن اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سرپرائز وزٹس کا مقصد تھانوں میں شہریوں کی دادرسی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کے ورکنگ انوائرمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگا می بنیادوں پر تعمیرومرمت جاری ہے۔بہترین ورکنگ انوائرمنٹ سے سروس ڈلیوری کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button