مشرق وسطیٰ

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں بزم احباب قلم پاکستان کے زیراہتمام ایمان افروز تقریب

اس پروقار تقریب میں ججز کے فراٸض معروف شاعر محمد آصف مغل ، معروف کالم نگار محترمہ منزہ جاوید ، معروف ادیبہ و شاعرہ محترمہ کہکشاں خالد ، معروف شاعرہ محترمہ نرگس جہانزیب اورمعروف ماھر تعلیم تسلیم اکرام نے سر انجام دیے

راوالپنڈی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں بزم احباب قلم پاکستان کے زیراہتمام راولپنڈی/اسلام آباد اورواہ کینٹ کے مختلف سکولوں کے مابین نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کی صدارت پروفیسر عثمان احمد (اسلامی یورنیورسٹی) نے کی جبکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر نعیم اشرف صاحب مہمان خصوصی تھے۔ اس پروقار تقریب میں ججز کے فراٸض معروف شاعر محمد آصف مغل ، معروف کالم نگار محترمہ منزہ جاوید ، معروف ادیبہ و شاعرہ محترمہ کہکشاں خالد ، معروف شاعرہ محترمہ نرگس جہانزیب اورمعروف ماھر تعلیم تسلیم اکرام نے سر انجام دیے ۔ اس مقابلے میں راولپنڈی ، اسلام آباد اور واہ کینٹ سے تقریباً تئیس ( 23)سکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا تھا اور اس ایمان افروز تقریب میں ان بچوں کے استاتذہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور پھر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔اس کے بعد باقاعدہ نعت خوانی کے مقابلے کا آغاز ہوا اور بچوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس مقابلے میں
پرائمری سیکشن سے
اول پوزیشن۔۔ابوذرغفاری( ایمبلم سکول سسٹم)
دوم ۔۔۔۔۔ حسنین خالد ( پاک لینڈ سکول اینڈ کالج) جبکہ
سوم۔۔۔۔۔صفا مرتضی (امبرین ایجوکیشنل سمارٹ ہب) نے حاصل کی۔
ہائی سیکشن میں
اول پوزیشن ۔۔۔۔۔۔۔۔علی ائنر سکول (محمد کیمپس)
دوم۔۔۔۔۔۔۔۔ عبدالھادی (امبرین ایجوکیشنل ہب )
سوم ۔۔۔۔۔۔محمد (پاک لینڈ سکول ) نے حاصل کی۔
اس ایمان افروز تقریب کی نظامت کے فرائض ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے معروف براڈ کاسٹر شوکت ملک نے ادا کیے جبکہ اس خوبصورت تقریب کے میزبان بانی وصدر احباب قلم پاکستان محترم علی اصغر ثمر صاحب تھے جو گزشتہ پچاس سال سےبزم احباب قلم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ایسی تقاریب اور مشاعروں کا انعقاد کرتے رہتے ھیں ۔ بزم احباب قلم کی جانب سے بچوں میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔ محترمہ منزہ جاوید کی طرف سے دو بچوں کو نقد انعام بھی دئیے گئے ۔ بزم تسلیم کی صدر تسلیم اکرام نے بھی اول آنے والے بچوں میں بزم تسلیم کے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔ اس پروگرام میں مشہور شاعر محترم نصرت یاب نصرت اور تسلیم اکرام اور محترمہ منزہ جاوید نے نعتیں بھی پڑھیں ۔ صاحب صدر اور مہمان خصوصی نے اپنے کلمات میں اس تقریب کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ھے ۔ بزم احباب قلم کی جانب سے ججز صاحبان کو بھی یادگاری سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button