مشرق وسطیٰ

تحریک مستوج بروغل روڈ کے کابینہ کی تقریب حلف برداری

اس نو منتحب کابینہ سے تحصیل مستوج کےچییرمین سردار حکیم نےبونی کے مقام پر ایک مقامی ہوٹل میں حلف لیا۔

ضلع اپر چترال(گل حماد فاروقی ): ضلع اپر چترال کے وادی یارخون اور بروغل کے رضاکاروں پر مشتمل اراکین نے ایک تحریک کا اغاز کیا جس کا نام ہےتحریک مستوج بروغل روڈ۔اس تنظیم میں اس وادی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین رضاکارانہ طور پر بلا معاوضہ کام کرتے ہیں۔ اس نو منتحب کابینہ سے تحصیل مستوج کےچییرمین سردار حکیم نےبونی کے مقام پر ایک مقامی ہوٹل میں حلف لیا۔
حلف برداری کے سلسلے میں ایک محتصر تقریب بھی منقعقد ہویی جس میں علاقےکے عمایدین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہویے علاقے کے عمایدین نے کہا کہ بروغل تاجکستان کےسرحد کے قریب ایک خوبصورت مگر پسماندہ علاقہ ہے جہاں نہ سڑکیں ہیں اور نہ زندگی کی دیگر سہولیات۔انہوں نےکہا کہ ماضی میں جب چترال سے لوگ پیدل حج کیلیے جایا کرتے تھے تو وہ بروغل سے تاجکستان کے راستے سعودی عرب جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے کی ایک تاریحی اہمیت بھی ہےکہ اسی راستے سے آج سےتین چار سو سال پہلے لوگ تجارت کیا کرتے تھے اور یہ سلک روٹ پر مشہور تھا مگر اج یہ راستہ ویراں پڑی ہے۔
مقررین نے کہا کہ بروغل میں آج بھی دو سال پرانا تہذیب اور ثفافت زندہ ہےمگر راستےنہ ہونے کی وجہ سےسیاح وہاں جانے سے اکثر کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس وادی میں راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک فوجی جوان کا اکلوتی بیٹی بھی جان بحق ہوی۔ انہوں نے کہا کہ کوی بھی علاقہ تعلیم اور سڑکوں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔مقررین نے کہا کہ ماضی میں تمام حکمرانوں اور منتحب نمایندوں نے وادی یارخون اور بروغل کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ اب بھی نہایت پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس تحریک چلانے کا مقصد ہی مستوج سے لیکر بروغل تک سڑک کی تعمیر ہے اور اس تحریک کے تمام رضاکار اراکین ان سڑکوں کی تعمیر کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
علاقےکے لوگوں نے چترال بونی شندور سڑک میں استعمال ہونے والے ناقص میٹیریل اور غیر معیاری کام پر بھی نہایت مایوسی کااظہار کرتے ہویےاعلےِ حکام سےاپیل کی کہ اس کام کی نگرانی کیلیےکوی ایماندار افسر تعینات کیا جایے تاکہ انتہای ناقص اور غیر معیاری کام کا سلسلہ روک کے اسے معیاری بنایے تاکہ چند سالوں بعد یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔
تحریب مستوج بروغل کے کابینہ میں میجر ریٹایرڈ شہزادہ سراج الملک سرپرست اعلے،صمصام علی خان چیف ایگزیکٹیو، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ صدر اور وزیر پناہ جنرل سیکرٹری منتحب ہویے۔ تقریب حلف برداری میں کثیر تعداد میں علاقےکے عمایدین نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button