پنجاب پولیس لیہ کی بڑی کاروائی/ ہیڈ نرس کے ساتھ ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان کی متاثرہ خاتون کے گھر لیہ آمد ، مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
لاہور / لیہ پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : پنجاب پولیس لیہ نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ہیڈ نرس کے ساتھ ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث سفاک ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درندہ صفت ملزمان فیاض، منظور حسین اور عمران کو تھانہ سٹی پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ تینوں ملزمان نے ایک روز قبل رات کے وقت ہیڈ نرس شازیہ طفیل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر گینگ ریپ اور ڈکیتی کا نشانہ بنایا تھا، تھانہ سٹی لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کیا۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے لیہ میں متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا ، ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان کی متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی کرواتے ہوئے کہا کہ سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر کامران خان نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے پنجاب بھر میں قائم اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کو بھر پور فعال کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں طالبات ، گھریلو خواتین اور ورکنگ لیڈیز کو پر امن ماحول اور مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان کی نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر لیہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او لیہ اسد الرحمن ، ایس پی لیگل ساؤتھ پنجاب حاکم نول بھی موقع پر موجود تھے۔