انٹرٹینمینٹ

گلوکار علی ظفر کا اپنی والدہ کنول امین کو تمغہ امتیاز ملنے پر ردعمل سامنے آگیا

رپورٹ کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اداکار نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں ایسی خاتون کا بیٹا ہونے پر فخر ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنی والدہ کنول امین کو تمغہ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اداکار نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں ایسی خاتون کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔علی ظفر نے لکھا کہ ان کی والدہ نے پاکستان میں تعلیم کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے اپنا سب کچھ وقف کردیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔

پوسٹ میں گلوکار اور اداکار نے اپنی والدہ کنول امین سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button