کھیل

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

لاہور (نمائندہ): چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیسمنٹ اور سٹیڈیم کے اندر جاری کاموں کا معائنہ کیا، انہوں نے انکلوژرز میں جاری کاموں کا بھی مشاہدہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین پی سی بی کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نےکام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیم تیار کرنے کا ٹاسک پورا کیا جائےگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button