کاروبار

پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی میں کامیابی کا بھارتی میڈیا بھی معترف

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات کے ذاتی پہلو کو مزید اجاگر کیا ہے

By www.vogurdunews.de
نیوز ڈیسک
اسلام آباد: پاکستان کی معاشی کامیابیوں اور جدید "کرپٹو ڈپلومیسی” کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے حتیٰ کہ بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کی سفارتی اور ڈیجیٹل حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔
بااثر قیادت کی دور اندیشی اور مضبوط ویژن کے تحت پاکستان مسلسل عالمی سطح پر معاشی اور سفارتی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، مؤثر حکمت عملی اور سفارتی کامیابیوں پر تفصیلی تبصرے سامنے آئے ہیں، جو عالمی محاذ پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات کے ذاتی پہلو کو مزید اجاگر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیکری وٹکوف سے روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی اس سفارتی رسائی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا اہم کردار رہا ہے، جو 2025 کے دوران تیزی سے پالیسی سازی کے نظام میں نمایاں ہوئے۔ انہوں نے عالمی کرپٹو شخصیات سے روابط استوار کیے، جن میں بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ، کیتھی ووڈ اور مائیکل سیلر شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق، بلال بن ثاقب کو ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کا مشیر مقرر کیا گیا، جو ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت اور ڈیجیٹل معیشت کی وسیع صلاحیت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جو اسے عالمی سطح پر مزید مستحکم مقام دلانے میں مدد دے سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button