سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی ادو نیوز
مئی 2025 میں بھارت کی طرف سے اپنے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سندور کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کو مختصر جنگ میں شکست دینے کے بعد پاکستان خطے میں ایک ‘سکیورٹی پروائیڈر’ ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ ماہرین نے پاکستان کے اس تعارف کو معرکہ حق کی پہلی ساگرہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے۔
پاکستان نے اپنے دیرینہ دشمن بھارت کو بری شکست دینے کے سلسلے میں ایک سال گزرنے پر کئی تقریبات کا انعقاد کیا تاکہ اپنی جیت کی یاد تازہ کی جاسکے۔ ان تقریبات میں سرکاری عہدے داروں اور ماہرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کے نام پر حملہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کیا تھا ، تاہم پاکستان نے بھارتی حملہ آور فجائی کو عملا جام کر کے رکھ دیا اور بھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی طیارے مار گرائے۔ علاوہ ازیں بھارتی فضائی اڈوں اور میزائل اڈوں کو بھی تہس نہس کرتے ہوئے 10 مئی کو بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔
بھارت نے اس سلسلے میں اپنے نقصان کو تسلیم کرنے کے باوجود کبھی جہازوں کی متیعن تعداد میں تباہی کا اعتراف نہیں کیا ہے، بلکہ بھارت عام طور پر اس کو اپنے لیے شرمندگی کی وجہ سے چھپاتا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے بین الاقوامی میڈیا کے لیے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے’ یہ معرکہ حق درحقیقت سچائی کی فتح ثابت ہوا۔ جب پاکستان کی مسلح افواج نے اپنا لوہا منوایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارت کو نپے تلے انداز میں بھر پور جواب دیا اور جارحیت ناکام کر دی۔ یہاں تک کہ بھارت کو جنگ بندی کی اپیل کرنا پڑی۔’
مشرف زیدی نے کہا ‘پاکستان نے ثابت کیا کہ یہ ملک فوجی استعداد اور اہلیت بھی رکھتا ہے اور سیاسی بلوغت بھی۔ اس لیے ایک سیکیورٹی پرووائیڈر ملک کے طور پر بھی اللہ کے فضل سے قابل بھروسہ ہو سکتا ہے۔’
بھارت کی خطے میں جارحانہ بالا دستی کی خواہش نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر کے دنیا بھر کو اپنی جانب نہ صرف متوجہ کیا بلکہ تسلیم کرالیا کہ پاکستان کی فوجی اہلیت غیر معمولی ہے۔
اس معرکہ حق کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر ٹرمپ سے بھی غیر معمولی پذیرائی ملی ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس معرکے میں پاکستان کی برتری کا بھی کھلا اعتراف کیا ہے۔
اس معرکے نے بھارت کے اس گھمنڈ کو بھی توڑدیا ہے کہ بھارت دنیا میں ابھرتی ہوئی ایک طاقت ہے۔ پاکستان کی سابق سفیر نائلہ چوہان نے کہا ‘پاکستان کی مقامی دفاعی صنعت بہترین اور اعلیٰ ترین معیار کی جنگی آلات تیار کرتی ہے۔ ان میں جے ایف تھنڈر 17 بھی شامل ہے۔ جو خوب آزمایا ہوا جنگی طیارہ ہے۔ اس لیے پاکستان نے ہتھیاروں کے حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔’



