پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑی پیش رفت، 2778 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر بریفنگ

کلسٹر ٹو میں ڈی جی خان اور لیہ، کلسٹر تھری میں کوٹ ادو اور مظفرگڑھ جبکہ کلسٹر فور میں بھکر، میانوالی اور خوشاب شامل ہیں

انصار ذاہد سیال-پاکستان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، تلہ گنگ، اٹک، راولپنڈی، جہلم، رحیم یار خان اور چکوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ 9 اضلاع میں 2778 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں رحیم یار خان، بہاولپور، خوشاب اور ڈی جی خان میں واٹر بوٹلنگ منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر واٹر بوٹلنگ پوائنٹ پر روزانہ 2500 بوتل پانی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں جبکہ واٹر بوٹلنگ پلانٹ فی گھنٹہ 5 ہزار لیٹر صاف پانی مہیا کررہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پوٹھوہار کے علاقے میں سمال ڈیم کے ذریعے صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔صاف پانی پراجیکٹ کلسٹر ون میں راجن پور اور رحیم یار خان میں 702 مقامات میں سے 570 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ راجن پور اور رحیم یار خان کے کھارے پانی والے علاقوں میں 95 آر او پلانٹ اور 52 یو ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔
بریفنگ کے مطابق کلسٹر ٹو میں ڈی جی خان اور لیہ، کلسٹر تھری میں کوٹ ادو اور مظفرگڑھ جبکہ کلسٹر فور میں بھکر، میانوالی اور خوشاب شامل ہیں۔ کلسٹر فائیو میں تلہ گنگ، جہلم، راولپنڈی، اٹک، مری اور چکوال کے 1180 مقامات پر 902 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل ہوچکے ہیں۔
راولپنڈی، مری، چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور جہلم کے کھارے پانی والے علاقوں میں 231 آر او پلانٹ بھی شامل ہیں۔ کلسٹر 14 میں بہاولپور اور بہاولنگر کے 892 سائٹس میں سے 749 مکمل ہوچکے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بہاولپور اور بہاولنگر کے کھارے پانی والے علاقوں میں 130 آر او پلانٹ، 64 یو ایف پلانٹ اور ایم ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔ چشتیاں، منچن آباد، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں 482 سائٹس میں سے 368 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بہاولپور، یزمان، احمد پور اور حاصل پور میں 410 سائٹس میں سے 351 کی تکمیل ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے، صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button