
مشرق وسطیٰ
ڈی سی لاہور محمد علی کی کھلی کچہری میں آمد،سائلین کے مسائل کو سنا.
ڈی سی لاہور محمد علی نے موقع پر فیصلے لیتے ہوئے درخواستوں کو نمٹایا اور متعلقہ افسران کو بھی سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو سنا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھلی کچہری میں آج 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے موقع پر فیصلے لیتے ہوئے درخواستوں کو نمٹایا اور متعلقہ افسران کو بھی سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔سائلین کے مسائل کو توجہ سے سننے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو حل کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 سے 11 بجے تک لگائی جا رہی ہے اور شہری کھلی کچہری میں آئیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ بروقت ان کے مسائل کا حل کیا جا سکے۔