مشرق وسطیٰ
پاکستان: لیسکوکی ھلہ سب ڈوہژن میں توڑ پھوڑ۔
ملزمان نے اسٹاف کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔ملزمان نے دفتر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اورسرکاری کاغذات بھی پھاڑ دئیے
لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی ھلہ سب ڈویژن میں غنڈہ گرد عناصر نے توڑ پھوڑ کی اور اسٹاف کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمان کے بل ادا نہ کرنے پر بجلی کنکشن کاٹ لئے گئے تھے جس کو بحال کرنے کے لئے ملزمان آفس آئے اور کنکشن بحال کرنے کے لئے تلخ کلامی شروع کر دی اسٹاف نے ان کو بتایا کہ آپ اپنے واجبات جمع کروائیں آپ کے کنکشن بحال کر دئیے جائیں گے۔لیکن ملزمان نے اسٹاف کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔ملزمان نے دفتر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اورسرکاری کاغذات بھی پھاڑ دئیے۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔