بین الاقوامیاہم خبریں

ترکی میں پولیس کی یوم مئی کے موقع پر ریلیوں کے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ، درجنوں افراد گرفتار

استنبول میں ترک پولیس نے یوم مئی کے موقع پر چند ریلیون کے شرکاء کے خلاف کارروائی میں بیسیوں افراد کو گرفتار کر لیا

ترکی میں جمعہ یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء پر پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس شیلنگ اور اس دوران گرفتاریوں کو نیوز ایجنسی اے ایف پی کے کئی صحافیوں نے ذاتی طور پر دیکھا۔

یوم مئی کے موقع پر جلوسوں اور ریلیوں کے دوران ترکی کے دو براعظموں میں واقع شہر استنبول کے یورپی حصے میں خاص طور پر مظاہرین کے دو ایسے گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جو مارچ کرتے ہوئے شہر کے تقسیم اسکوائر کی طرف جانا چاہتے تھے۔

دو ترک پولیس اہلکار ایک شخص کو حراست میں لے کر ساتھ لے جاتے ہوئے
دو ترک پولیس اہلکار ایک شخص کو حراست میں لے کر ساتھ لے جاتے ہوئےتصویر: Berk Ozkan/AFP

استنبول شہر کا یہ علاقہ ماضی میں کئی مرتبہ بڑے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے اور اس مرتبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اسے یوم مئی کے موقع پر ریلیوں کے پیش نظر جمعرات 30 اپریل کی رات ہی سربمہر کر دیا تھا۔

ترک میڈیا، جس میں اپوزیشن کی حامی نیوز ویب سائٹس بھی شامل ہیں، کے مطابق پولیس نے جمعے کے روز کی گئی کارروائیوں میں کم از کم 57 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یکم مئی دنیا بھر میں ہر سال مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسے یوم مئی بھی کہتے ہیں۔ اس روز دنیا بھر کے ممالک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جن کے واضح سیاسی پہلو بھی ہوتے ہیں۔

استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے، جو ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں میں واقع ہے۔ اس شہر کی فضا سے لی گئی ایک تصویر
استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے، جو ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں میں واقع ہے۔ اس شہر کی فضا سے لی گئی ایک تصویرتصویر: Ozan Kose/AFP

گزشتہ برس بھی یوم مئی کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول میں کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button