سپورٹس ڈیسک
لیورپول :محمد صلاح انگلش پریمیئر لیگ سیزن کے اختتام سے قبل دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے، جس سے لیورپول کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ہیڈ کوچ ارنے سلاٹ نے تصدیق کی ہے کہ محمد صلاح نہ صرف سیزن ختم ہونے سے پہلے میدان میں واپسی کریں گے بلکہ آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے بھی مکمل فٹ ہوں گے۔ ان کے مطابق صلاح کی ہیمسٹرنگ انجری زیادہ سنگین نہیں اور ان کی ریکوری مثبت انداز میں جاری ہے۔
کوچ کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیم کو یقین ہے کہ صلاح جلد مکمل فٹ ہو کر ٹیم میں شامل ہو جائیں گے اور سیزن کے باقی اہم میچز میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صلاح کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ لیورپول اور اپنی قومی ٹیم دونوں کے لیے بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔



