پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

معرکۂ حق کی عظیم کامیابی میں قوم کے سپوتوں کا کردار ایک بار پھر اجاگر

معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال بعد بھی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری اور آپریشنل تیاری برقرار ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
معرکۂ حق کی عظیم کامیابی میں قوم کے سپوتوں کے کردار کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا، جہاں ہر مسلح افوج نے اپنی ذمہ داری انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ نبھائی۔
لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب خالد، یونٹ کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہمارے مؤثر اور بروقت رسپانس کا انتظار کرو۔انہوں نے معرکۂ حق کے دوران فتح ون میزائل سسٹم کی تیاری، تعیناتی اور بروقت استعمال کے تمام مراحل کی نگرانی کی، جس میں اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی، درست ہدف بندی اور آپریشنل ہم آہنگی شامل تھی۔معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال بعد بھی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری اور آپریشنل تیاری برقرار ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب خالد، یونٹ کمانڈر کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل کے مؤثر، درست اور بروقت استعمال نے دشمن کے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طور پر مستحکم ہے بلکہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے، ہم ہیں بنیان مرصوص۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button