پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے گھر جا کر والدین سے تعزیت، حکومت متاثرہ والدین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا ممکن نہیں، حکومت متاثرہ والدین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ لفظ کم ہیں اور ننھے بچوں کا غم بڑا ہے

انصار ذاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے گھر جا کر انکے والدین سے تعزیت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا ممکن نہیں، حکومت متاثرہ والدین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں ٹیویشن سینٹر کی چھت گرنےکے اندوہناک واقعے نے ہر دل کو دکھی کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس اندوہناک واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
آج وزیر اعلیٰ مریم نواز خود متاثرین سے ملنے پہنچیں ۔ وزیر اعلی نے سانحہ کاہنہ کے ننھے متاثرین کے گھر جاکر متاثرہ والدین کا درد بانٹا اور مرحوم ننھے پھولوں کی ماؤں کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متاثرلاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے گھر جا کر انکے والدین سے تعزیت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا ممکن نہیں، حکومت متاثرہ والدین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ لفظ کم ہیں اور ننھے بچوں کا غم بڑا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دکھی دل سے متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ننھے پھولوں کا بچھڑجانا دلخراش سانحہ ہے جس کا مداوا ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء کو 20 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے کے چیک دیئے اور زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا اور پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button